داڑھی کُرتا مسلمان ہونے کے لیے کافی نہیں اخلاق کاملہ فاضلہ کا ہونا ضروری: مولا ناسجاد نعمانی ندوی

داڑھی کُرتا مسلمان ہونے کے لیے کافی نہیں اخلاق کاملہ فاضلہ کا ہونا ضروری: مولا ناسجاد نعمانی ندوی

اسلامک سینٹر مدینہ کالونی فیروزآباد کے زیر نگرانی ہو نے والے مسا بقہ معلومات کے جلسہ تقسیم انعامات و اسنادمیں سعدیہ اول کامران دوم اقرا سوم نے درجہ حاصل کیا ۔

اس منعقدہ تقریب میں قاضی زین الساجدین چیر مین مدرسہ عربی فارسی مدرسہ بورڈ لکھنؤ اور پروفیسر مفتی زاہد قاسمی، ندوی، مظاہری، صدر شعبہ اسلامیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ آ ل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ ، شہر مفتی عبد العلیم عیسیٰ نے شرکت کی ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبہ و طلبات اور شہر کے عمائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ طلبہ وطالبات کو چا ہیے کہ وہ علم کے ساتھ اخلاق اور معاملات صفائی ستھرا ئی پر بھی پور ا دھیان دینا چا ہیے ہمارے ان شعبوں میں کمی کی وجہ سے آج اسلام کی اصل شبیہ دھندلی ہو رہی ہے ۔پوری انسانیت میں انقلاب اگر آ ئیگا یا آ یا ہے تو وہ نوجوانوں کے ذریعہ آیا ہے ۔ اس لیے ہم اپنے نوجوانوں سے کہنا چا ہتے ہیں کہ خالی داڑھی ٹوپی کرتا ہی مسلمان ہو نے کے لیے کافی نہیں اپنے اخلا ق تعلیم معاملات کو دنیا کے سامنے ایسے پیش کرو جو ساری انسانیت کے لیے لائق عمل اور لائق اقتدابن جاؤ۔اس موقع پر قاضی زین السا جدین نے کہا کہ اسلامک سینٹر کی یہ کوشش لائق ستائش ہے اور طلبہ و طالبات کو ہدا یت دیتے ہوئے کہا کہ صرف مسابقہ معلومات میں شرکت ہی کافی نہیں بلکہ دینی اور دنیوی مکمل علوم کو حاصل کرنا ضروری ہے اور خالی علم کا حاصل کرنا ہی کافی نہیں بلکہ مکمل عمل پیرا ہو نا ضروری ہے ۔ یہ دور چلینجز کا دور ہے اس دور میں مدارس عربیہ کو علوم عربیہ کے ساتھ ساتھ عصری علوم کو بھی حاصل کرنا چاہیے تاکہ دنیا میںپیش آنے والے تمام چیلنج کا جواب دے سکیں ۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے پروفیسر مفتی زاہد قاسمی نے کہا کہ اسلامک سینٹر فیروزآباد کی دعوت پر پہلی مرتبہ میں یہاں آیا ہوں اور اس پروگرام میں شرکت کرنا میرے لیے قابل مسرت ہے نوجوان طلبہ وطالبات کا ایسے مسابقہ میں شرکت کرنا ہی کا فی نہیں بلکہ دینی علوم خصوصا قرآن و حدیث کے علوم کا حاصل کرنا ضروری ہے ۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مفتی عبد العلیم عیسیٰ صاحب نے کہا کہ اسلامک سینٹر کی یہ کوشش قابل قدر ہے اور مسلم طلبہ وطالبات کامسابقہ میں شرکت کرناعلامت ہے کہ وہ اپنا مستقبل قرآن و سنت میں تلاش نے لگے ہیں ۔اوریہ خوش آئندبات ہے ۔اس موقع پر اسلامک سینٹر کے سکریٹری مولانا اعلم مصطفی مظاہری نے استقبالیہ پیش کیا ۔ اور نظامت مولا نا سید ادہم مصطفی قاسمی نے کی ۔ اس موقع پر مختلف اسکول کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔

(بصیرت نیوزسروس)

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں