یوکرین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 20 روس نواز علیحدگی پسند ہلاک

یوکرین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 20 روس نواز علیحدگی پسند ہلاک

روسی صدر ویلادی میرپیوٹن کی کریمیا آمد کے بعد یوکرین میں جاری سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ پولیس ہیڈکوارٹر پر باغیوں کے قبضے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 20 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مشرقی شہر میرپول میں روس نواز باغیوں کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسزنے کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ہوئے 20 علیحدگی پسندوں کو ہلاک  کردیا جب کہ  فورسز کی  کارروائی کے بعد علیحدگی پسندوں کی بڑی تعداد قریبی علاقوں میں روپوش ہوگئی۔
یوکرین کےوزیر داخلہ  کاکہنا تھا کہ روس نواز باغی پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کر کے معاشی شہر کو یرغمال بنا کر یہاں خانہ جنگی کی صورت پیدا کرنا چاہتے تھے تاہم فورسز کی جانب سے کارروائی کے بعد باغی قریبی علاقوں میں روپوش ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔
دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے حال ہی میں روس کا حصہ بننے والے شہر کریمیا کا دورہ کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کریمیا کا روس کے ساتھ الحاق تاریخی حقیقت ہے اور سال 2014 نئی تاریخ لکھنے جارہا ہے جس میں پڑوسی ملک کے شہری روس کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کریں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ  ابھی بہت سے کام کرنا باقی ہیں تاہم روس ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں