جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر مولانا یوسف جیل میں انتقال کر گئے

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر مولانا یوسف جیل میں انتقال کر گئے

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر اور ممتاز عالم دین مولانا ابوالکلام محمد یوسف طویل علالت کے بعد ڈھاکہ جیل میں انتقال کر گئے۔

انہیں گزشتہ سال 12 مئی کو علالت کے باوجود گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ انکی عمر 87 برس تھی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے انکی وفات پر شدید رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے اور ان کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سید منور حسن نے کہاکہ مولانا محمد یوسف کی خدمات قابل قدر ہیں جبکہ بنگلہ دیشی حکومت سیاسی مخالفین سے بھر پور انتقام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سید منور حسن نے کہاکہ بنگلہ دیشی حکومت بھارتی حکومت کے ایما پر اسلام پرست جماعتوں کو منظر سے ہٹا رہی ہے ۔ عبدالقادر ملا کو شہید کرنے کے بعد بقیہ قیادت کو بھی پھانسی دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ حسینہ واجد جعلی انتخابات کے ذریعے دوبارہ مسلط ہو چکی ہیں۔ منور حسن نے اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کو تجویز دی کہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کے لئے ”تلاش حقیقت مشن“ روانہ کیا جائے۔

نوائے وقت

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں