بنگلہ دیشی عدالت نے مطیع الرحمن سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنا دی

بنگلہ دیشی عدالت نے مطیع الرحمن سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنا دی

بنگلہ دیش کی عدالت نے اسلحہ سمگلنگ کیس میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ خیبر ایجنسی کے مطابق اسلحہ سمگلنگ کیس دس سال پرانا ہے۔

کیس میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ بنگلہ دیش کی عدالت میں چل رہا تھا جس پر جمعرات کو عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اپنی مطیع الرحمن نظامی سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ مطیع الرحمن نظامی 2010 سے پولیس حراست میں تھے وہ سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی جماعت اسلامی کے ایک رہنما کو عدالتی مقدمے میں عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی ۔

اردو ٹائمز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں