اسرائیلی جیلوں میں نابالغ بچوں کی تعداد 173 تک جا پہنچی

اسرائیلی جیلوں میں نابالغ بچوں کی تعداد 173 تک جا پہنچی

فلسطین کے مقبوضہ عرب شہروں میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک یہودی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی جیلوں میں نابالغ فلسطینی بچوں کی تعداد 173 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں زیادہ تعداد گذشتہ برس سال 2013ء میں حراست میں لیے گئی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم “بتسلیم” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس نے دسمبر 2013ء میں مختلف فلسطینی شہروں میں چھاپوں کے دوران 25 کم عمر فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لے غیرقانونی طور پرانہیں جیلوں میں ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل کم سن فلسطینیوں کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2013ء کو صہیونی جیلوں میں نابالغ فلسطینیوں کی تعداد 159 تھی، اگست میں 179، جولائی میں 195اور جون میں 180 تھی۔
اسی طرح دسمبر 2012ء میں صہیونی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کی تعداد 170، تھی۔ اکتوبر میں 156، سمتبرمیں143 اگست میں 161 جولائی میں 164 اور جون میں 185  کم سن فلسطینی صہیونی جیلوں میں پائے گئے تھے۔
سنہ 2011ء میں بھی کم عمر فلسطینیوں کا تناسب بھی اس  کے بعد کے سالوں سے ملتا جلتا رہاہے۔ دسمبر 2011ء میں113، نومبر میں 126 اکتوبر میں 126 ستمبر میں 127، اگست میں 145، جولائی میں 161 جون میں 169 اور مارچ میں 172 نابالغ فلسطینی غیرقانونی طورپرصہیونی جیلوں میں مقید تھے۔  دسمبر سنہ 2010ء میں 180، نومبر میں194ء اکتوبر میں 217، ستمبرمیں 232، اگست میں  260 اور جولائی 2010ء میں 263 کم سن فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں