’بہت جلد بلوچ سنیوں سمیت دیگر اقلیتوں کو کلیدی عہدے ملیں گے‘

’بہت جلد بلوچ سنیوں سمیت دیگر اقلیتوں کو کلیدی عہدے ملیں گے‘

ایرانی صدر کے خصوصی معاون برائے اقلیتی امور، علی یونسی، نے کہا ہے ’بہت جلد‘ قومیتی اور مسلکی اقلیتوں خاص طور پر سنی بلوچ برادری کے بعض افراد کو اعلی ملکی عہدوں پر تعینات کیاجائے گا۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایرنا‘ سے گفتگو کے دوران علی یونسی نے خبردی: بہت جلد ملک کے بعض اعلی عہدوں پر اقلیتوں کے قابل افراد فائز ہوجائیں گے اور بطور خاص بلوچ برادری کو مدنظر رکھا جائے گا۔

 

ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان سے واپسی پر ایئرپورٹ میں ’ایرنا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا : یہ فیصلہ سنی اور بلوچ برادری کے متعدد مطالبوں کے جواب میں کیاگیاہے۔

یونسی نے اپنے دورہ زاہدان کو توقع سے زیادہ مثبت قرار دیا۔

یاد رہے ہفتہ اکیس دسمبر کو صدرایران کے خصوصی معاون برائے اقلیتی امور زاہدان کے دورے پر آئے تھے جنہوں نے متعدد سیاسی ومذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

گورنرہاوس میں علی یونسی کی موجودی میں خطاب کرتے ہوئے سرکردہ بلوچ عالم دین مولانا عبدالحمید نے آئین کے مکمل نفاذ پر زور دیاتھا۔ انہوں نے امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ پیش کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو بلوچ قوم سمیت ایران کی تمام لسانی ومسلکی اقلیتوں کا اہم ترین مطالبہ قرار دیا تھا۔ 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں