جنوبی سوڈان میں فوج کے 2 دھڑوں میں جھڑپیں،500 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں فوج کے 2 دھڑوں میں جھڑپیں،500 افراد ہلاک

اقوام متحدہ حکام کے مطابق جنوبی سوڈان میں فوج کے 2دھڑوں میں جھڑپوں کے دوران قریباً500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ ہارو لاڈسوس نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں فوج کے 2دھڑوں میں جھڑپوں کے بعد 400سے 500 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں جبکہ جھڑپوں کے دوران 800 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنوبی سوڈان میں صدر سلواکیر اوراپوزیشن رہنما کے حامی فوجی گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ کشیدہ صورحال کے باعث 15 ہزار سے زائد شہری اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لے چکے ہیں جبکہ امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر جنوبی سوڈان سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

جنگ نیوز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں