بھوک ہڑتالی سنی قیدیوں کے حوالے سے مولانا عبدالحمید کا صدرایران کے نام خط

بھوک ہڑتالی سنی قیدیوں کے حوالے سے مولانا عبدالحمید کا صدرایران کے نام خط

اہل سنت ایران کے سینئر رہنما اور دارالعلوم زاہدان کے مہتمم مولانا عبدالحمید نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام خط لکھ کر انہیں بھوک ہڑتال کرنے والے سنی قیدیوں کامسئلہ سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دیاہے۔ 

 

خطیب اہل سنت زاہدان کے دفتر کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالحمید نے تہران کے قریب ’قزل حصار‘ جیل میں قید بعض سنی قیدیوں کی بھوک ہڑتال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط میں صدرروحانی کو مشورہ دیاہے اس مسئلے میں مداخلت کرکے عدلیہ کو قائل کرنے کی کوشش کریں۔

بیان کے مطابق ممتازسنی عالم دین نے صدر روحانی کو یاددہانی کرائی ہے کہ وہ پوری قوم کے صدر ہیں اور انہیں تمام شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔ اس سلسلے میں عدلیہ سے نظرثانی کی درخواست کرکے پھانسی کی سزا کے منتظر افراد کو اسلامی رحمت وشفقت سے نوازا جاسکتاہے۔

صدر کے نام خط کے ایک حصے میں آیاہے: ”آپ کی حکمت ودانائی ہی ایران اور اسلام کے دشمنوں کے پروپیگنڈوں کو ناکام بناسکتی ہے۔ اگر ان قیدیوں کی بات سنی جائے اور ان کی سزاوں پر نظرثانی کی جائے تو اس سے بہت سارے لوگوں کو خوشی کا تحفہ مل جائے گا اور اللہ کی رضامندی بھی اسی میں ہے۔ “

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بدنام زمانہ جیل ’قزل حصار‘ میں متعدد سنی کارکن قید ہیں جن کی اکثریت کرد باشندے ہیں۔ ان میں سے بعض نے اپنی سزاوں کے خلاف احتجاج کے لیے بھوک ہڑتال کا سہارا لیاہے۔ اب تک متعدد سنی علمائے کرام اور کارکنوں نے بیانات اور خطوط کے ذریعے ان قیدیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کااظہار کیا ہے۔

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں