سینئر ایرانی سیاستدان کی حضرت عمر کی شان میں گستاخی پر شدیدمذمت

سینئر ایرانی سیاستدان کی حضرت عمر کی شان میں گستاخی پر شدیدمذمت

ایران کی اعلی سیاسی شخصیت محسن رضایی نے خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرکے لاکھوں ایرانی سنی مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جس پر انہیں سخت ملامت کی جارہی ہے۔

 ’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ اور مصلحت نظام اسمبلی کے جنرل سکریٹری نے اپنے فیس بک اکاونٹ میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو ’سختی اور ظلم‘ میں حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ سے تشبیہ دی ہے۔ اہل سنت کے شدید احتجاج کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ میں اپنی باتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے سنی شخصیات پر تنقید ان کا حق ہے۔ شیعہ سنی اختلافات کوئی نئی بات نہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔

متعدد سرکردہ سنی شخصیات، سماجی کارکنان اور سوشل میڈیا میں سرگرم یوزرز نے محسن رضائی کے گستاخانہ الفاظ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیاہے۔ سنی کارکنوں نے سابق صدارتی امیدوار سے مطالبہ کیاہے جلدازجلد پوری دنیا کے سنی مسلمانوں سے معافی مانگے اور آئندہ ایسے فرقہ وارانہ ریمارکس سے گریز کرے جو غیرذمہ داری کی واضح علامت ہے۔

سنی علمائے کرام اور دانشوروں نے زور دیتے ہوئے کہاہے معروضی حالات میں اتفاق و یگانگی کی لیے کوشش کرنی چاہیے انتشار و افتراق پیدا کرنے کی نہیں جس سے علاقائی سطح پر مسلم امہ کو مزید نقصان پہنچے۔

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں