شمالی افریقا میں القاعدہ کا رنگ لیڈر مختار بلمختار جاں بحق: چاڈ فوج

شمالی افریقا میں القاعدہ کا رنگ لیڈر مختار بلمختار جاں بحق: چاڈ فوج

چاڈ کی فوج نے اسلام پسند عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر حملے میں شمالی افریقا میں القاعدہ کے سینئر کمانڈر مختار بلمختار کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

چاد فوج کے ترجمان جنرل زچاریا گوبونگے نے سرکاری ٹی وی ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی مالی میں فرائض سر انجام دینے والی چاڈ فوج نے ہفتے کے روز ایفوگاس میں ‘دہشت گردوں’ کا ایک ٹھکانا مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں ‘دہشت گرد’ اپنے رنگ لیڈر مختار بلمختار سمیت مارے گئے ہیں۔

بلمختار نے الجزائر کے صحرائی گیس پلانٹ امیناس میں درجنوں غیر ملکیوں کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی، پلانٹ پر الجزائری فوج کے آپریشن میں ساٹھ سے زائد یرغمالی مارے گئے تھے۔

الجزائر کے حکام کے مطابق مختار بالمختار عسکریت پسندوں کی سربراہی کر رہے ہیں جو گزشتہ سال تک مالی سے تعلق رکھنے والی عسکریت پسند تنظیم اے کیو آئی ایم کے کمانڈر تھے۔

بلمختار کی شہادت کی اطلاع چاڈ کے صدر ادریس ڈیبے کے اس بیان کے چند دن بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ مالی کے فوجیوں نے صحرائے صحارہ میں القاعدہ کے کمانڈر عبدالحامد ابو زید کو ماردیا ہے، تاہم ادھر فرانسیسی حکام ابو زید یا بلمختار کے مارے جانے کی خبر کی تصدیق سے گریزاں ہیں۔

العربیہ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں