بنگلادیش میں ایک مذہبی جماعت پر پابندی کے حکومتی فیصلے کیخلاف مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک اور 2سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
دارالحکومت ڈھاکا سمیت سلہٹ ،بوگرا اور چٹاگانگ میں مظاہرے ہوئے۔
ڈھاکا کی مرکزی بیت المکرم مسجد کے اطراف کا علاقہ نماز جمعہ کے بعد میدان جنگ بنا رہا۔
نماز کے بعد مختلف مذہبی تنظیموں کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے شہرکے دیگرعلاقوں کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔
اس دوران پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
لٹھ بردار مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا اور لاٹھیاں استعمال کیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں چلائیں اورکئی مظاہرین کو گرفتاربھی کرلیا۔
جیو نیوز
آپ کی رائے