پاکستان کی 76 فیصد آبادی لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے حامی

پاکستان کی 76 فیصد آبادی لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے حامی

فیصد پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں صرف گرلز اسکول میں تعلیم حاصل کریں۔
گیلانی فاؤنڈیشن کے تحت کیے جانے والے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں میں 2 ہزار 732 مرد وخواتین سے پوچھا گیا کہ جب لڑکوں اور لڑکیوں کے تعلیمی اخراجات یکساں ہوں تو کیا آپ اپنی بیٹی کو”Coeducation” میں تعلیم دلوانا چاہتے ہیں جس پر 76 فیصد افراد نے لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے حق میں رائے دی۔
اکیس فیصد افراد کا کہناتھا کہ لڑکیوں کو لڑکوں کے تعلیمی ادارے میں بھیجنے میں کوئی مضائقہ نہیں جب کہ 3فیصد افراد نے اس بارے میں کوئی بھی جواب نہیں دیا۔
گیلپ پاکستان کا یہ سروے 27 جنوری 2013 سے رواں ماہ کی 3 تاریخ تک کیا گیا

نیوز ٹرائب


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں