مالی میں افریقی فوج کی تربیت کے لئے واشنگٹن کی متوقع مالی امداد

مالی میں افریقی فوج کی تربیت کے لئے واشنگٹن کی متوقع مالی امداد

امریکی انتظامیہ مالی میں مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں افریقی ملکوں کی فوج کو تربیت دینے کے لئے کانگریس سے بتیس ملین امریکی ڈالرز کی منظوری حاصل کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ متوقع مالی امداد کی منظوری کے لئے درخواست کانگریس کو پیش کر دی گئی ہے۔

مالی میں جمہوری طریقے سے منتخب کئے جانے والے صدر کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے باعث امریکا، مالی حکومت کو امریکا براہ راست امداد فراہم نہیں کرتا، تاہم مسلح جنگجوؤں کے خلاف فرانس کی زیر قیادت کئے جانے والے آپریشن میں امداد فراہم کرتا ہے۔ اس مقصد کے لئے فرانسیسی فوجیوں اور سامان حرب و ضرب کو مالی پہنچانے میں امریکا نقل و حمل میں بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

مغربی افریقہ کے ملک مالی میں فرانس کے دو ہزار چار سو فوجی موجود ہیں لیکن پیرس چاہتا ہے کہ شمالی مالی میں برسراقتدار انتہا پسندوں کے خلاف افریقی ممالک قائدانہ اقدام میں پہل کریں۔

فرانس کی کمان میں 11 جنوری کو آپریشن اس وقت شروع ہوا جب عسکریت پسند اپنے ٹھکانوں سے جنوبی کی سمت جھتے بندی کرنے لگے۔ اس دوران انہوں نے کونا شہر پر قبضہ کر لیا تاہم سرکاری فوج نے اسے بعد میں جنگجوؤں سے آزاد کرا لیا تھا۔

 


العربیہ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں