الجزائر: امریکی شہریوں کے بدلےڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

الجزائر: امریکی شہریوں کے بدلےڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

جنوبی الجزائر کے عین امیناس گیس پلانٹ میں عسکریت پسندوں کی قید سے رہائی پانے والے ایک الجزائری شہری نے العربیہ کو بتایا کہ اغوا کاروں نے خود کو ‘خود کش بمبار’ باور کرایا اور حملے کے وقت وہ فوجی وردی میں تھے اور انہوں نے اپنا منہ نقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔

عسکریت پسندوں کی قید سے رہائی پانے والے شخص نے بتایا کہ حملہ آور کہ رہے تھے کہ وہ یہاں الجیرین شہریوں کے لئے نہیں آئے۔

عین امیناس گیس پلانٹ آپریشن میں زندہ بچنے والے الجیرین شہری نے یرغمال بنانے والے گروپ کے کمانڈر الطاھر بن شنب کے حوالے سے بتایا کہ وہ ملکی زمام کار چلانے والے حکام اور فوجی قیادت سے بات کرنا چاہتے تھے۔

جمعہ کی شب امیناس گیس پلانٹ میں الجیرین فوج کے آپریشن مین زندہ بچنے والوں کی تصاویر اور ویڈیو پہلی مرتبہ سامنے آنا شروع ہوئیں۔ ‘الشروق’ ٹی وی نے الجیرین حملے میں ہلاک ہونے والوں کی ویڈیو اور تصاویر دکھانا شروع کیں۔ بعض نعشیں غیر ملکیوں کی تھیں جبکہ دیگر اغوا کاروں کی تھیں۔

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکیوں کی رہائی
الجزائر کے عسکریت پسندوں نے عین امیناس گیس فیلڈ میں امریکی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے امریکا میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے ماضی میں افغانستان کے طالبان اور چند دوسرے عسکریت پسند گروپ عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

مورطانیہ کے خبر رساں ادارے اے این آئی کو موصول ہونے والے کئی پیغامات کے مطابق مختار بلمختار گروپ کا کہنا ہے کہ وہ امریکی یرغمالیوں کو امریکا میں قید دو بڑے قیدیوں کے بدلے میں رہا کر دیں گے۔

واضح رہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے بدھ کو اس گیس فیلڈ پر قبضہ کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی الجزائر کے ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی مداخلت اور مغرب میں القائدہ کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے۔

عسکریت پسند گروپ امریکا میں قید پاکستانی نژاد نیورو ڈاکٹرعافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرخمٰن کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایک امریکی فوجی اہل کار کو قتل کرنے کی کوشش کرنے پر 2010 میں سزا ہوئی تھی۔ جبکہ شیخ عمرعبدالرحمٰن کو نیویارک میں 1993 میں بم دھماکوں کے جرم میں سزا ہوئی تھی۔

الجزائر کے حکام کے مطابق مختار بالمختار عسکریت پسندوں کی سربراہی کر رہے ہیں جو گزشتہ سال تک مالی سے تعلق رکھنے والی عسکریت پسند تنظیم اے کیو آئی ایم کے کمانڈر تھے۔ مورطانیہ کے خبر رساں ادارے اے این آئی نے مختار بلمختار کے قریبی ذرائع کو حوال سے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے مالی میں فرانسیسی فوجی مداخلت ختم کرنے کے مطالبہ کیا ہے۔

فیصلہ کن کارروائی، تمام عسکریت پسند اور یرغمالی ہلاک

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الجزائر کے شمالی صحرا میں واقع گیس فیلڈ پر قابض عسکریت پسندوں کے خلاف فوج کے خصوصی دستوں کی فیصلہ کن کارروائی میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں تاہم کارروائی کے دوران وہ ساتوں غیرملکی بھی مارے گئے ہیں جنہیں عسکریت پسندوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا۔

العربیہ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں