عراق : سنی اکثریتی علاقوں میں وزیر اعظم کیخلاف مظاہرے ، استعفٰی کا مطالبہ

عراق : سنی اکثریتی علاقوں میں وزیر اعظم کیخلاف مظاہرے ، استعفٰی کا مطالبہ

عراق میں جمعہ کو سنی اکثریتی علاقے میں وزیر اعظم کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور وزیراعظم نوری المالکی سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
بغداد اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے انسداد دہشتگردی کے قانون میں اصلاحات کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ سنی برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے نیز انہوں نے قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں غلط گرفتار کیا جارہا ہے۔
دارالحکومت بغداد میں بعد نماز جمعہ سنیوں کی مساجد سے ریلی نکالی گئی جبکہ سمارا اور موصل میں بھی مظاہرے کئے گئے۔
اس موقع پر مساجد کے خطیبوں نے کہا کہ ان لوگوں کو محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا جو ہمیں ہمارے حقوق سے دور رکھنا چاہتے ہیں جبکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا تحفظ کریں۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے عراقی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے کہ ہم کمیٹیاں نہیں چاہتے ہم اپنے حقوق چاہتے ہیں۔

جنگ نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں