بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت آج ہوگی

بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سہ رکنی بینچ آج سے کوئٹہ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کرے گا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کی عمارت میں واقع سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت آج صبح ساڑے نو بجے شروع ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ،جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل سہ رکنی بینچ روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت 12اکتوبر تک کرے گا۔
بلوچستان کے لاپتہ افراد کے مقدمہ کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس اور پشتونخوامیپ کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور حکومت کی سرکاری فنڈز میں مبینہ خردبرد کے خلاف دائر درخواست کی سماعت بھی سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں کی جائے گی۔
جیو نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں