ہیکرز کا حملہ، امریکی سسٹم تباہی کے خدشے سے دوچار

ہیکرز کا حملہ، امریکی سسٹم تباہی کے خدشے سے دوچار

واشنگٹن(جیو نیوز) امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے اور ہیکر اب مداخلت کے بجائے سسٹم کو تباہ کرنے لگے ہیں۔
دوسری جانب ایک سروے کے مطابق 90 فیصد امریکی اپنی نجی معلومات چرائے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔
واشنگٹن میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہیکروں کے حملوں کے انداز میں تبدیلی آرہی ہے اور ان کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔
امریکی اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بڑی کمپنیاں بھی سائبر حملوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
ہیکر کسی بھی کمپنی کے سسٹم کا ڈیٹا ضائع کرکے اسے دیوالیا بھی کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 26 فی صد امریکیوں کو یہ بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس ورڈ، کریڈٹ کارڈ نمبر اور دیگر نجی معلومات ممکنہ طور پر چرائی جا چکی ہیں جبکہ 64 فیصد امریکیوں نے اپنے کمپیوٹر پر کوئی اینٹی وائرس سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں