جیل میں حسنی مبارک کو ہیجانی کیفیت کا سامنا

جیل میں حسنی مبارک کو ہیجانی کیفیت کا سامنا

قاہره(العربیہ ڈاٹ نیٹ) مصر کے سابق سزا یافتہ صدر حسنی مبارک پر منگل کے روز ہیجانی صدمے کا شدید دورہ پڑنے کے بعد طرہ جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
شدید عصبی دورے کے بعد حسنی مبارک کو طرہ فارم ہاؤس جیل کی وارڈ میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا۔ یہ شعبہ مصر کے تین دہائیوں تک بلا شرکت غیرے حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کی صحت کے نازک صورتحال کے باعث انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے۔
مصری روزنامے “الاھرام” نے اعلی سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے اپنے آن لائن ایڈیشن میں انکشاف کیا کہ جیل میں پہلی رات گذارنے کے بعد حسنی مبارک شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ میں تھے، جس کی وجہ سے انہیں بلند فشار خون کی شکایت لاحق ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کو لاحق ہسٹریائی کیفیت پر قابو پانے کے لئے وی آئی پی اسیر کے صاحبزادے جمال مبارک کو بلا بھیجا گیا تاکہ وہ اپنے والدہ کو نارمل ہونے میں مدد فراہم کریں۔ حسنی مبارک شدید غصے کی حالت میں نہ تو جیل انتظامیہ سے تعاون کرنے کو تیار تھے اور نہ ہی وہ میڈیکل عملے کو اپنے قریب آنے کی اجازت دیتے تھے۔ سابق صدر بیٹوں کے علاوہ میڈیکل اور جیلے کے عملے کے ہاتھوں دوا کھانے کو بھی تیار نہیں تھے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں