نیٹو فضائی حملوں میں 18 عام شہری ہلاک، افغان حکام

نیٹو فضائی حملوں میں 18 عام شہری ہلاک، افغان حکام

كابل(ايجنسياں) افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک مکان پر نیٹو طیاروں کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
لوگر کے نائب پولیس سربراہ رئیس خان صادق عبدالرحیم زادے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’’ 18 سویلین ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔‘‘ عبدالرحیم زادے کے مطابق سات طالبان عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان دین محمد درویش کے مطابق بدھ کی صبح کی جانے والی اس کارروائی میں 15 کے قریب شہری ہلاک ہوئے۔
نیٹو کی بین الاقوامی امدادی فوج کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  فضائی حملے میں متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوئے، یہ فضائی حملہ  نیٹو فوجیوں کے عسکریت پسندوں کے حملے کی زد میں آنے پر کیا گیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں