طرابلس ايئر پورٹ پر پروازوں کي آمدو رفت بحال

طرابلس ايئر پورٹ پر پروازوں کي آمدو رفت بحال

طرابلس(خبرايجنسياں) ليبيا کے دارالحکومت طرابلس کے ايئر پورٹ پر پروازوں کي آمدو رفت کا سلسلہ بحال ہوگيا ہے.
ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت طرابلس ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ايئر پورٹ انتظاميہ کے ترجمان نے کہا کہ ايئر پورٹ پر پروازوں کي آمدورفت بحال کردي گئي ہے تاہم آمدورفت کو مکمل طور پر کھولنے کے لئے مزيد 24 گھنٹے درکار ہيں.
واضح رہے کہ سيکورٹي فورسز نے گزشتہ روز العافيہ بريگيڈ کے مسلح افراد سے ايئر پورٹ کا کنٹرول واپس لے ليا تھا. جنہوں نے ايئر پورٹ پر قبضے کرکے اسے پروازوں کے لئے بند کرديا تھا.
مسلح افراد ٹينکوں اور بکتر بند گاڑيوں کے ذريعے ايئر پورٹ ميں داخل ہوئے تھے اور اپنے کمانڈر کي رہائي کا مطالبہ کررہے تھے.


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں