يمن: امريکي طيارے کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام

يمن: امريکي طيارے کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام

صنعاء(ايجنسياں) امريکي حکام نے ايک بم قبضے ميں لينے کا دعوي کيا ہے جس کي بنياد پر کہا جارہا ہے کہ يہ بم القاعدہ نے اسامہ بن لادن کي موت کا ايک سال مکمل ہونے پر امريکي طيارے کو تباہ کرنے کے لئے تيار کيا تھا.
امريکي حکام کا دعوي ہے کہ يمن ميں القاعدہ کے اتحاديوں نے اسامہ کي برسي پر امريکا آنے والے طيارے کو جسم سے باندھے ہوئے بم سے تباہ کرنے کا منصوبہ بنايا تھا.
سي آئي اے نے گذشتہ ہفتے يہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بم اپني تحويل ميں لے ليا. تاہم اْس وقت تک ممکنہ خودکش حملہ آور نے نہ تو اپنے ہدف کا انتخاب کيا تھا اور نہ کسي طيارے کا ٹکٹ خريدا تھا. اس مبينہ سازش کے سلسلے ميں کوئي گرفتاري بھي عمل ميں نہيں آئي.
نامعلوم امريکي حکام کياس دعوے سے چند روز پہلے وائٹ ہاوس اور ہوم لينڈ سيکيورٹي کيمحکمے نے امريکي عوام کو آگاہ کيا تھا کہ اسامہ کي برسي کے موقع پر القاعدہ نے کسي حملے کا منصوبہ نہيں بنايا.


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں