نائیجیرین صدر نے اسلامی تنظیم بوکو حرام کو مذاکرات کی دعوت دیدی

نائیجیرین صدر نے اسلامی تنظیم بوکو حرام کو مذاکرات کی دعوت دیدی

لاگوس (نیوزایجنسیاں) نائجیریا کی حکومت نے شدت پسند اسلامی تنظیم بوکو حرام کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ دوسری جانب شمالی نائجیریا سے ایک جرمن انجنیئر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن کا کہنا ہے کہ صرف فوجی طاقت ملک سے تشدد کا خاتمہ نہیں کر سکتی۔ تاہم انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ بوکو حرام واضح مطالبات سامنے رکھے۔
صدر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ بوکو حرام کے نائجیریا سے باہر بھی جہادی تنظیموں سے روابط ہیںدوسری جانب اقوام متحدہ نے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی کی وجہ سے وہاں پر موجود اسلحہ نائجیریا میں بوکو حرام اور خطے میں القاعدہ جیسی تنظیموں کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں