پاکستانی فوج کو مستقبل میں جارحیت کا ’بھرپور جواب‘ دینے کا حکم

پاکستانی فوج کو مستقبل میں جارحیت کا ’بھرپور جواب‘ دینے کا حکم

اسلام آباد(این این آئی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوج کو کسی بھی جارحیت کا فوری بھرپور جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی صورت میں چیک پوسٹ پر بیٹھا ہوا اعلیٰ افسر فوری فیصلہ کرے گا . ¾ کمانڈ اینڈ چین سسٹم لاگو نہیں ہوگا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ناٹو حملے کے اگلے روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈر ز کے ہنگامی اور غیر رسمی اجلاس کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ۔اجلاس میں ناٹو حملے اور پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو دفاعی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں ناٹو حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا گیا اور مستقبل میں ایسے حملوں کو روکنے کے لیے پالیسی وضع کی گئی اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پاک فو ج کے سربراہ نے پاک فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرحد پر تعینات فوجی جوان کسی بھی قسم کے حملے کا بھرپور جواب دیں ۔ حملے کی صورت میں کمانڈ اینڈ چین سسٹم لاگو نہیں ہوگا چیک پوسٹ پر موجود اعلیٰ فوجی افسر فوری فیصلہ کرے گا ۔
انہوںنے کہاکہ دستیاب ہتھیاروں سے کسی بھی قسم کے حملوں پرہر ممکن جوابی کارروائی کی جائے جنرل اشفاق پر ویز کیانی نے کہاکہ 7آزاد کشمیر رجمنٹ نے ناٹو کا بہادری سے مقابلہ کیا۔فوج انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ کا مواصلاتی نظام مکمل طورپر ختم ہو چکا تھا۔ مواصلاتی نظام ختم ہونے کی وجہ سے فضائیہ کارروائی نہیں کر سکی ۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں