ملائیشیا، جارج بش اور ٹونی بلیئر جنگی مجرم قرار

ملائیشیا، جارج بش اور ٹونی بلیئر جنگی مجرم قرار

سڈنی(ايجنسياں) ملائیشیا کی ایک عدالت نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دیدیا۔
ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوالالمپور جنگی جرائم ٹربیونل کے پانچ رکنی پینل نے فیصلہ سناتے ہوئے جارج ڈبلیو بش اور ٹونی بلیئر کو 2003 میں عراق پر حملہ کر کے نسل کشی اور انسانیت کیخلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر جنگی مجرم قرار دیدیا ہے۔
ٹربیونل کے ججوں نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ سابق امریکی صدر نے یہ جواز بنا کر عراق پر حملہ کیا کہ ملک کے پاس تباہ کن جوہری ہتھیار موجود ہیں تاہم بعد میں یہ دنیا پر واضح ہوگیا کہ عراق کے پاس کوئی ہتھیار نہیں بلکہ امریکہ کا نشانہ صرف عراقی صدر صدام حسین تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں