ایران کے بڑے شہروں میں اہلسنت کا خوف کی فضامیں عید کی نمازادائیگی

ایران کے بڑے شہروں میں اہلسنت کا خوف کی فضامیں عید کی نمازادائیگی

تہران(سنی آن لائن) تہران سمیت ایران کے دیگر بڑے شہروں میں سنی برادری نے سخت رکاوٹوں اور دھمکیوں کے باوجود عیدالضحی کے دن عید کی نماز ادا کی۔
سوموار سات نومبر کو سنی برادری نے دیگر مسلمانوں کی طرح عید کے اعمال سرانجام دیے، البتہ عید کی رات سکیورٹی حکام نے سنی ائمہ و خطبا کو نماز نہ پڑھنے کا حکم دیاتھا جسے اہل سنت والجماعت کے ائمہ و عمائدین نے مسترد کیا۔
’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں جہاں اکثر اہل سنت کو مساجد تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے سنی عوام گھروں اور بعض مخصوص مقامات پر عید کی نماز ادا کرتے ہیں، اس سال سکیورٹی حکام کی کوشش کے باوجود سنی مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی، البتہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے نمازیوں کی تصاویر اور وڈیوز لے لیا جو دھمکانے اور خوف و ہراس پہیلانے کی کوشش تھی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں