نائیجیریا، جنگجوئوں کے حملے، ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

نائیجیریا، جنگجوئوں کے حملے، ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

نائیجریا(ايجنسياں) ئیجیریا میں ایک مذہبی تنظیم کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ سو ہوگئی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق نائیجیریا میں شریعت کے نفاذ کی جدوجہد کرنے والی تنظیم بوکو حرام کے جنگجووں  نے شمال مشرقی شہر داما تورو میں پولیس ہیڈکوارٹر، فوج کی جوائنٹ ٹاسک فورس کے دفتر، تھانوں اور دیگر مقامات پر بم حملے کئے۔
ایک امدادی ادارے کے اہل کار کا کہنا ہے کہ مردہ خانوں میں مجموعی طور پر تقریبا 150 لاشیں منتقل کی گئی تھیں۔ 97 لاشیں اب بھی مردہ خانوں میں پڑی ہیں۔ اس سے پہلے ریڈ کراس نے 63 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ مرنے والوں میں سات پولیس اہلکار اور دو فوجی بھی شامل ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں