عبدالرحیم الکیب کو لیبیا کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا

عبدالرحیم الکیب کو لیبیا کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا

طرابلس(ايجنسياں) لیبیاکی قومی عبوری کونسل نے عبدالرحیم الکیب کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔
عبدالرحیم الکیب کا کہناہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی حفاظت انکی ترجیحات میں شامل ہے۔نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے عبوری کونسل کے ارکان نے طرابلس میں ووٹ ڈالے ،کونسل کے ارکان کی اکثریت عبدالرحیم الکیب کو ووٹ دئے۔
ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ قومی عبوری کونسل کے مقبول رہنما ہیں۔وہ اپنی کابینہ نامزد کریں گے اور آئین ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کرائیں گے جو ملک کے لیے نیا آئین تیار کرے گی۔
نومنتخب وزیراعطم عبدالرحیم الکیب کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی کیلئے استحکام بہت ضروری ہے۔ان کا کہناتھاکہ ملک میں انسانی حقوق کی حفاظت ترجیح ہے۔
عبدالرحیم کا کہناتھاکہ ہمارے انقلابی بھائیوں کا موٴقف بھی یہی ہے،وہ بھی ملک کی سلامتی و استحکام کو سب سے اہم سمجھتے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں