جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ،5 ہلاک

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ،5 ہلاک

پشاور(دی نیوز ٹرائب) پاکستان و افغانستان کے سرحدی علاقے جنوبی وزیر ستان میں امریکی طیاروں نے ڈورن حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق دھماکہ جنوبی وزیر ستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ہوا جس میں ایک گاڑی پر 2 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی ڈورن طیارے کے تازہ حملے سے تباہ ہونے والی گاڑی میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کا چھوٹا بھائی مارا گیا ہے ۔
فرانسسی خبررساں ادارے کے مطابق ڈورں حملے میں  پاکستان تحریک طالبان کے 5 اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع  نے مزید بتایا کہ طالبان نے ملا نذیر کے چھوٹے بھائی کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیاہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی ڈورن حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی  سی آئی اے پاکستان میں ہونے والے ڈورن حملوں کو آپریٹ کرتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان عوامی سطح پر ڈروں حملوں کی مخالفت کرتا رہاہے مگر انہیں  روکنے کے حوالے سے کوئی حکمت عملی سرکاری طور پر ترتیب نہیں دی گئی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں