لیبیا:قومی عبوری کونسل آج آزادی کااعلان کریگی

لیبیا:قومی عبوری کونسل آج آزادی کااعلان کریگی

طرابلس(خبرايجنسياں) لیبیا کی قومی عبوری کونسل آج ایک تقریب میں آزادی کا اعلان کریگی، کونسل کا دعویٰ ہے کہ معمر قذافی کے لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیاگیا،لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔
لیبیا میں معمر قذافی کے 42 سالہ دور حکومت کے خاتمے اور ان کی ہلاکت کے بعد لیبیا کی قومی عبوری کونسل آج بن غازی میں ایک تقریب میں باقاعدہ آزادی کا اعلان کریگی۔ لیبیا کے دیگر شہروں میں بھی آزادی کے جشن کی تقریبات ہوں گے،رات گئے طرابلس اور بن غازی سمیت مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق نعرے لگائے۔
دوسری جانب ایک برطانوی ٹی وی نے قومی عبوری کونسل کے حوالے سے بتایا ہے کہ معمر قذافی کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے ان کی لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی تدفین کب اورکہاں کی جائے گی۔
معمر قذافی کی لاش مصراتہ شہر کے ایک سرد خانے میں رکھی گئی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں