ایران: خطیب اہلسنت خواف ’مولوی غوث الدین ‘ انتقال کرگئے

ایران: خطیب اہلسنت خواف ’مولوی غوث الدین ‘ انتقال کرگئے

مشہد(سنی آن لائن) ایران کے مشرقی علاقہ خواف کے ممتاز عالم دین مولوی غوث الدین احراری رحمہ اللہ بدھ 21 ستمبر2011ء کو مشہد میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مولوی غوث الدین مشہد کے ایک اسپتال میں زیرِعلاج تھے، آپ سرجری آپریشن کے بعد بیہوش ہوگئے تھے جو بدھ کے روز اس فانی دنیا سے کوچ کر چلے گئے۔
مولوی غوث الدین احراری 1972ء سے لیکر موت تک صوبہ خراسان کے شہر ’خواف‘ میں جمعہ و عیدین کو خطابت و امامت کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ آپ خواف میں واقع ممتاز دینی ادارہ ’حوزہ علمیہ خواف‘ میں تدریس بھی کرتے تھے۔
مرحوم کی پیدائش 1933ء میں ہوئی، آپ نے ابتدائی کتابیں اپنے والد سابق خطیب خواف ’خواجہ صدرالدین‘ رحمہ اللہ سے پڑھیں۔
ادارہ ’’سنی آن لائن‘‘ مرحوم کے پس ماندگان، علاقے کے علماء و طلبہ سمیت تمام سنی شہریوں سے تعزیت کا اظہار کرتاہے، دعا ہے اللہ تعالی مولوی غوث الدین کی مکمل مغفرت کرکے ان کی قبر کو پرنور فرمادے اور انہیں شہداء وصالحین کے ساتھ محشور فرمائے۔ آمین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں