کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش حملے،تھانے میں 4اہلکار سمیت 11 ہلاک

کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش حملے،تھانے میں 4اہلکار سمیت 11 ہلاک

کابل(جنگ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب پولیس چوکی پر دوخودکش حملوں کے نتیجے میں 4اہلکاروں سمیت9افراد ہلاک اور12زخمی ہوگئے ۔مرنے والوں میں ایک مقامی انٹیلی جنس سربراہ بھی شامل ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ قبول کرلی۔

علا وہ ازیں ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی اورمغربی افغانستان میں نیٹوقافلوں پر بم حملوں اورفائرنگ کے باعث 9سیکورٹی اہلکارہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5عام شہری بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک شخص فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا۔
اے پی پی کے مطابق افغانستان کے دیگر علاقوں میں پرتشددکارروائیوں کے دوران9سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ایک خودکش حملہ آورنے پولیس چوکی کے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے اسے آڑالیا جس سے اس کے باقی دو افراد کو عمارت کے حاطہ میں گھسنے میں مددملی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں