جنوبی و شمالی وزیرستان میں 4 ڈرون حملے، 31 افراد شہید

جنوبی و شمالی وزیرستان میں 4 ڈرون حملے، 31 افراد شہید

وانا/میران شاہ/چمن (آئی این پی) جنوبی، شمالی وزیرستان اورچمن کے قریب افغان سرحدی علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی4ڈرون حملوں میں 31افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مکان اور 2گاڑیاں تباہ ہوگئیں،دونوں ایجنسیوں میں متعدد جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،مزید حملوں کے خدشہ کے پیش نظرامدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
بدھ کو جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانابازار سے 10سے 15کلومیٹرجنوب کی جانب واقع گاﺅں سانگیڑمدی خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے پہلے ایک گاڑی پر 2میزائل داغے جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔
وانا میں ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ حملہ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی پرکیاگیا،اہلکار کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئی،اہلکار کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے سے چاروں لاشیں مکمل طور پر جھلس گئیں اور کسی بھی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔امریکی ٹی وی کے مطابق اسی علاقہ میں تھوڑی دیربعد ایک مکان کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایاگیا اور اس مکان پر بھی 2میزائل داغے گئے جس میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مکان مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی پر ہونیوالے ڈرون حملے میں کمانڈرمولوی نذیرگروپ کے لوگ ہلاک ہوئے تاہم لاشیں جھلسنے کے باعث شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں متعدد جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور مزید حملوں کے پیش نظر امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بدھ کو قبائلی علاقوں میں ہونے والے حملوں کے بعد رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 35ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ سال قبائلی علاقوں میں 117ڈرون حملے کئے گئے تھے۔
ادھرشمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدکے قریب گاﺅں پتی میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی پر 4میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مرنیوالوں کی شناخت نہ ہوسکی۔
دوسری جانب پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے سرحدی علاقوں پر ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں 14مشتبہ شدت ہلاک ہوئے جبکہ ڈرون طیاروں کی توبہ اچکزئی پر بھی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے توبہ اچکزئی میں گزشتہ شب سے امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ بدھ کی صبح ڈرون طیاروں نے پاکستانی سرحد سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقوں کنج سوں اور امروت میں متعددمیزائل حملے کئے جس میں14مشتبہ جنگجو جاں بحق ہوئے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون حملے سے قبل مشتبہ عسکریت پسندوں کی افغان فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد امریکی طیاروں سے مدد طلب کی گئی تھی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں