زاہدان: بلوچ فضلاء کی اعزازی تقریب پر پابندی

زاہدان: بلوچ فضلاء کی اعزازی تقریب پر پابندی

زاہدان(سنی آن لائن)سیستان وبلوچستان کے صوبائی حکام نے زاہدان کی یونیورسٹیز کے بلوچ فارغ التحصیل طلباء کے اعزازمیں منعقدہونے والی تقریب پر پابندی عائد کردی ہے۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق زاہدان کی جامعات و یونیورسٹیزمیں سرگرم علمی وثقافتی انجمنیں ہرتعلیمی سال کے آخرمیں بلوچ گریجویٹس کے اعزازمیں تقریب کا اہتمام کرتی ہیں، لیکن اس سال صوبائی حکام کی مخالفت اور اجازت نہ دینے کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں ہوگی۔
سالانہ تقریب میں بلوچ پروفیسرز، لیکچرارز، علمائے کرام، فارغ التحصیل طلباء اور ان کے گھروالے شریک ہوتے ہیں جس میں اسلام میں علم کی اہمیت، طلباء کی حوصلہ افزائی اور گریجویٹس طلباء کو مزید اعلی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
’سنی آن لائن‘ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبائی حکام نے سخت مخالفت کے بعد بالاخر اس شرط پر تقریب کے انعقاد کی اجازت دی تھی کہ دارالعلوم زاہدان سے منسلک علمائے کرام تقریب میں شریک نہ ہوں، مجبور ہوکر تقریب کے منتظمین نے تنگ نظر حکام کی اس عجیب شرط کو بھی قبول کرلی تھی مگر اس کے باوجود متعلقہ حکام نے اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔
یاد رہے مذکورہ اعزازی تقریب خالصتا ایک علمی تقریب ہے جو مسلسل کئی برسوں سے ہر تعلیمی سال کے آخر میں منعقد ہوتی ہے، رواں تعلیمی سال میں پہلی مرتبہ یہ تقریب ممنوع قرار پائی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں