ایران: دسواں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قرائت کا انعقادواختتام

ایران: دسواں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قرائت کا انعقادواختتام
mosabaqat-quran-90زاہدان(سنی آن لائن)ایران کے مختلف سنی مدارس سے  تعلق رکھنے والے طلباء نے ملکی سطح پر منعقد ہونے والے دسواں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قراء ت میں شرکت کی جو دارالعلوم زاہدان میں منعقد ہوا۔

معنویت سے بھری یہ تقریب سترہ مئی تا بیس مئی تک جاری رہی۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق دسواں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قراء ت کی تقریب میں 160بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا جو صوبہ سیستان وبلوچستان، خراسان جنوبی، خراسان رضوی، گلستان، فارس، بوشہر اور ہرمزگان کے مختلف سنی مدارس دینیہ میں زیرتعلیم ہیں۔
یہ نورانی و روحانی تقریب کا آغاز بروز منگل سترہ مئی کی صبح کو ہوا جبکہ اختتامی پروگرام جامع مسجد مکی میں جمعہ کے مبارک دن میں منعقد ہوا۔ مقابلے کے مختلف حصوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اختتامی نشست میں انعامات سے نوازاگیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں