دارالعلوم زاہدان کے استاد بیس دنوں سے لاپتہ

دارالعلوم زاہدان کے استاد بیس دنوں سے لاپتہ
arrest_0زاہدان(سنی آن لائن)دارالعلوم زاہدان کے استاد مولوی حبیب اللہ مرجانی گزشتہ بیس دنوں سے لاپتہ ہیں جنہیں ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے اپنی حراست میں لیا تھا۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق دارالعلوم زاہدان کے استاد اور دفتر امور طلباء کے سرپرست مولوی حبیب اللہ مرجانی جامع مسجد مکی سے گھر جاتے ہوئے یکم مئی بروز اتوار کو گرفتار ہوئے تھے لیکن اب تک ان کا گھروالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے، نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ کس الزام پر انہیں حراست میں لیاگیا۔
یاد رہے مولوی مرجانی کی گرفتاری سالانہ کانفرنس برائے سنی اسٹیوڈنٹس سے چند دن قبل واقع ہوئی جو جامع مسجد مکی اور احاطہ دارالعلوم زاہدان میں منعقد ہوئی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں