پشاور: امریکی قونصلیٹ کی گاڑیوں پر حملہ

پشاور: امریکی قونصلیٹ کی گاڑیوں پر حملہ
car_usaپشاور(خبرايجنسياں) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی دو گاڑیوں پر ہونے والے ایک بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں آبدرہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سڑک پر گزرنے والی امریکی قونصلیٹ کی دو لینڈ کروزر گاڑیاں سڑک کے کنارے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنی۔
پشاور پولیس کے سربراہ لیاقت علی خان کے مطابق گاڑی امریکن کلب سے نکلی تھیں اور پشاور میں واقع امریکن قونصلیٹ جاری تھیں جس میں دو امریکی اہلکار سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ بارہ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ حملے میں غیر ملکیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
دھماکے سے گاڑی کے باہر کے حصے تباہ ہوگئے ہیں تاہم بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے گاڑی کے اندرونی حصے کو کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکے سے اردگرد واقع گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ ایک مکان کی دیواریں بھی گر گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں بیس کلوگرام کے قریب باردوی مواد استعمال کیا گیا ہے۔
پاکستان میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکی شہریوں پر یہ اپنی نوعیت کا پہلہ حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں