طالبان نے صدر زرداری، سیاستدانوں اور فوج کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

طالبان نے صدر زرداری، سیاستدانوں اور فوج کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی
pakistanian_talibanاسلام آباد/دبئی(خبرایجنسیاں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کااعلان کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماوں، سیکورٹی فورسز اور امریکا پر حملوں کی دھمکی دے دی ۔

پیرکونامعلوم مقام سے برطانوی خبررساں ادارے کودیے گئے ٹیلی فونک انٹرویومیں تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہاکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قتل کا بدلہ حکومت پاکستان، سیکورٹی فورسز، سیاستدانوں اور امریکا سے لیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکمران ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں‘اب پاکستان ہماراپہلا اور امریکا دوسراہدف ہوگا‘بینظیر بھٹو کو ہم نے خودکش حملہ میں ہلاک کیاتھا۔یادرہے کہ اس سے قبل طالبان نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تردیدکی تھی ۔
دبئی میں مختلف جہادی گروپس کے اراکین نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت سے جہاد کے فروغ کی مہم متاثر نہیں ہوگی ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ کرے کہ اسامہ کی ہلاکت کی خبر درست نہ ہو ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہادی گروپس کے اراکین نے عربی زبان میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کرے یہ خبر جھوٹی ثابت ہو ، اراکین کا کہنا تھا کہ ” امریکیو “ ہم تمہاری گردنیں تن سے جدا کرنے کے لیے جہاد ترک نہیں کریں گے۔ شاید اسامہ ہلاک ہوئے ہوں مگر ان کا پیغام کبھی نہیں مرے گا تمام مسلمان بہنوں اور بھائیوں آپ دیکھیں اور انتظار کروکہ اب ہم کیا کرتے ہیں ۔
یمن میں القاعدہ کے رہنما نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت القاعدہ کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔
دوسری جانب فلسطین میں جارح اسرائیل کے خلاف برسرپیکار حماس نے امریکی آپریشن کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کااظہارکیاہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں