کوئٹہ: اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور آپریشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ: اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور آپریشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
quetta_taliban_osamaکوئٹہ/لورالائی(جنگ نيوز) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے رہنماؤں نے اسامہ بن لادن کی امریکی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران امت مسلمہ کا مفاد داؤ پر لگا کر امریکی اشاروں پر چل رہے ہیں۔

گزشتہ روز یہاں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ اور دیگر افراد نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور آپریشن کیخلاف میزان چوک پر احتجاجی مظاہرے کیا جبکہ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی نے بار بار پاکستانی عوام کا سر شرم سے جھکایا ، ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ اسلام کے دفاع کیلئے بننے والے ملک کے حکمران امریکا کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی شہادت امریکا اور کفری دنیا کیلئے موت ثابت ہوگی اور ا فغانستان عراق میں امریکا سمیت نیٹو اور ان کے حواریوں کیلئے شکست کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ۔دریں اثناء جمعیت نظریاتی نے 3مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں