طالبان کا آپریشن ”بدر“ شروع، عوامی نمائندے سمیت 15اہلکارہلاک

طالبان کا آپریشن ”بدر“ شروع، عوامی نمائندے سمیت 15اہلکارہلاک
taliban00کابل/ پکتیکا (آئی این پی) افغانستان میں طالبان نے اتحادی اور مقامی فوج کے خلاف خونریز آپریشن ”بدر“ کا آغاز کر دیا ، خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں افغان فوجیوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہرات جیل سے 8 قیدیوں کو چھڑالیا گیا.

افغان فوج نے باد غیس میں 4 روزہ آپریشن کے دوران اہم کمانڈر ملا محمد گل سمیت 25 طالبان جنگجوﺅں کو ہلاک کرنے اور 5 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ۔
اتوار کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبے پکتیکا کے علاقہ شکین میں افغان نیشنل آرمی کے کیمپ پر خود کش حملے میں 6اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دھماکا کے وقت آرمی کیمپ میں نئے ریکروٹس کی بھرتی کا سلسلہ جاری تھا۔
دوسری جانب پکتیکا کے ہی ضلع برمل کے اسکین بازار میں 12 سالہ خودکش بمبار نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ وزارت دفاع کے مطابق دھماکے سے دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
پکتیکا کے ہی ضلع شکین میں نامعلوم افراد نے دھماکا کرکے شکین کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر شیر نواز کو ہلاک کر دیا ۔ غزنی میں پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا ۔
صوبہ ہرات کے ضلع کوہسان میں واقع جیل سے 8 خطرناک قیدی فرار ہوگئے ۔ مقامی حکام کے مطابق جیل کے اہلکار قیدیوں کو کھانا دے رہے تھے کہ اس دوران قیدیوں نے ان پر دعویٰ بول دیا اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ۔ واضح رہے کہ منگل کو بھی قندھار کی جیل سے 100 طالبان کمانڈروں سمیت 541 قیدی سرنگ کھود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔
دوسری جانب بادِ غیس پولیس کے سربراہ محمد جبار صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے خلاف 4 روزہ آپریشن میں اہم کمانڈر ملا محمد گل سمیت 25 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ 5 کو حراست میں لیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضلع مرغاب کے علاقے میں کیا گیا ۔
علاوہ ازیں افغانستان میں امریکی واتحادی افواج کے خلاف برسرپیکارحقانی نیٹ ورک کے سرکردہ فیلڈکمانڈر جلال الدین حقانی نے اپنی صحت کی خرابی سے متعلق میڈیارپورٹس کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں ، ان کی صحت کی خرابی کی افواہیں جان بوجھ کرپھیلاجا رہی ہیں ،افغانستان میں مجاہدین فتح کی جانب گامزن ہیں ،امریکی استعمارکوسوویت یونین کے مقابلے میں بہت کم وقت میں مکمل شکست کاسامناکرناپڑے گا۔
اتوارکوایک انٹرویومیں جلال الدین حقانی نے کہاکہ خدا کے فضل سے میری صحت بہت اچھی ہے اورجہادی سرگرمیوں میں صحت کے حوالے سے کسی قسم کاکوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں