پیٹریاس امریکا کو افغانستان میں شکست سے نہیں بچا سکتے،منورحسن

پیٹریاس امریکا کو افغانستان میں شکست سے نہیں بچا سکتے،منورحسن
munawar-hassanلاہو(پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ سی آئی اے کے نئے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس امریکا کو افغانستان میں شکست سے نہیں بچا سکتے ۔ امریکانے اپنا آخری مہرہ میدان میں لا کر ذہنی طور پر عبرتناک شکست کو تسلیم کر کے اپنے اتحادیوں کو پیغام دیدیا ہے کہ پیٹریاس کے بعد اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں جو انہیں شکست سے بچا سکے۔اگر پاکستانی فوج واقعی امریکہ کے حقیقی دشمنوں کا ساتھ دے رہی ہے تو قابل تحسین ہے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ پاک فوج اپنے اوپر بداعتمادی کے داغ کو دھونے میں کامیاب ہو جائے ۔ دس سال تک چٹانوں سے سرپھوڑنے کے بعد امریکہ ذلت سے دوچار ہونے والا ہے ۔ مغربی تہذیب کے سرخیل کا اخلاقی اور معاشی جنازہ تو نکل چکاہے اب جنگی ٹیکنالوجی کا بھرم بھی ٹوٹنے والاہے ۔ حکمران امریکہ کی ڈوبتی کشتی سے اترنے کے لیے تیار نہیں ۔ قوم کو امریکی غلامی میں دینے والے اسلام اور ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے برطانیہ اور روس کی شکست سے عبرت پکڑنے کے بجائے عراق اور افغانستان پر چڑھائی کر کے اپنی موت کو دعوت دی ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل پیٹریاس سے وابستہ امریکی امیدیں جلد دم توڑ جائیں گی ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں