رفح بارڈر کھولنے کےاعلان میں اسرائیل کو مداخلت کا حق نہیں: مصری آرمی چیف

رفح بارڈر کھولنے کےاعلان میں اسرائیل کو مداخلت کا حق نہیں: مصری آرمی چیف
sami-ananقاہرہ(مرکز اطلاعات فلسطین)مصر کی مسلح فوج کے سربراہ جنرل سامی عنان نے کہا ہے کہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان رفح کی بری گذر گاہ کو کھولنے کے اعلان پر اسرائیل کو سیخ پا ہونے اور اس میں مداخلت کاکوئی حق نہیں کیونکہ یہ صرف فلسطینی اور مصری عوام کا باہمی معاملہ ہے جسکا صہیونی ریاست سے کوئی تعلق نہیں.

جنرل عنان نےاپنے فیس بک کے صفحے پر لکھا ہے کہ “میں اسرائیل  کو خبردار کرتا ہوں کہ رفح بارڈر کا معاملہ  فلسطین اور مصر کا باہمی معاملہ ہے، اس سلسلےمیں اسرائیل کو مداخلت کا کو ئی حق نہیں”.
ان کا کہنا تھاکہ فلسطین اور مصر  کی حکومتیں بہتر جانتی ہیں کہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تعاون کرنا ہے. اس سلسلے میں مصری حکومت اسرائیل کی اجازت کی قطعی پا بند نہیں. قاہرہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی آزادی کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی فیصلہ کرے.
خیال رہے کہ دوروز قبل مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر نبیل العربی نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کے لیے غزہ کی سرحدی گزر گاہ “رفح” کو جلد ہی کھول دیں گے. ان کا کہنا تھا کہ مصر غزہ کے حالات کو معمول کےمطابق لانے میں مدد فراہم  کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں اگلے دس دن کے اندراندر غزہ کے ساتھ سرحدی بارڈر  کھول دیا جائے گا.
مصری حکومت کے اساقدام پر صہیونی حکومت سخت ناراض ہوئی تھی اور اس نے  قاہرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  رفح بارڈر کو بدستور بند رکھے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں