صہیونی فوج نے بزرگ فلسطینی رہ نما شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر لیا

صہیونی فوج نے بزرگ فلسطینی رہ نما شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر لیا
raed_salahاریحا(مرکز اطلاعات فلسطین)قابض اسرائیلی فوج نے بزر گ فلسطینی رہ نما اور مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں قائم تنظیم” تحریک اسلامی” کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر لیا ہے. ان کی گرفتاری اتوار کو اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد اردن کے راستے اریحا گذر گاہ سے فلسطین میں داخل ہو رہے تھے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے فوری طور پر ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رائد صلاح پر بیرون ملک  سفر پرپابندی عائد ہے. انہوں نے سعودی عرب کا سفر کر کے اس پابندی کی خلاف ورزی کی ہے نیز وہ صہیونی فوج کے لیے سیکیورٹی کے مسائل پید اکر رہے ہیں.
تحریک اسلامی کے ذرائع کے مطابق شیخ رائد صلاح کے ہمراہ مقبوضہ فلسطین کی دیگر ممتاز شخصیات بھی عمرے سے واپس آ رہی تھیں جن میں  شیخ رائد صلاح کی اہلیہ، ڈاکٹر سلیمان اغباریہ اور ان کہ اہلیہ، انجینئر جمال رشید چیئر مین اقصیٰ فاٶنڈیشن اور ان کی اہلیہ اور دیگر شامل تھے. ان سب کو صہیونی فوج نے اریحا گذرگاہ النبی پل پر روکا. کچھ دیرحراست میں رکھنے کے بعد باقی کو رہا کر دیا گیا تاہم شیخ رائد صلاح بدستور حراست میں ہیں.
رہائی کے بعد تحریک اسلامی کے رہ نما ڈاکٹر سلیمان اغباریہ نے کہا کہ عمرہ کی ادائئگی سے واپسی کے اردن اور فلسطین کی سرحدتعینات صہیونی فوج نے ان کے ساتھ نہایت توہین آمیز سلوک کیا. شیخ رائد صلاح کے ساتھ اشتعال انگیز طریقے سے سلوک کرنے قابض فوجیوں نے انہیں رہا کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ ان سے بعض امورکے بارے میں پوچھ گچھ کریں گے.
خیال رہےکہ شیخ رائد صلاح ایک بزرگ فلسطینی رہ نما ہیں. انہیں صہیونی فوج کی جانب سے مسلسل گرفتارکر کے جیلوں میں رکھا جاتا ہے. ان کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہےتاہم وہ اس پابندی کی پرواہ کیے بغیر اپنا سفر جاری رکھتے ہیں.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں