اسرائیلی وزیرخارجہ کو کرپشن الزامات کے تحت عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیرخارجہ کو کرپشن الزامات کے تحت عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ
libermanمقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین)اسرائیلی حکومت کے پراسیکیوٹر جنرل یہودا فائینچائن نے وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین کےخلاف کرپشن کے الزامات کے تحت فرد جرم مکمل کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے.

بدھ کے روز تل الربیع میں اپنے ایک بیان میں سرکاری وکیل کے کہا کہ مسٹر لائبرمین پرعائد بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فرد جرم مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد اب انہیں کسی بھی وقت عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے.
خیال رہے کہ اسرائیلی کابینہ میں شامل وزیرخارجہ “اسرائیل بیتنا” نامی یہودی انتہا پسند تنظم کے سربراہ ہیں. ان پرماضی میں مختلف حکومتی عہدوں پر رہتے ہوئے قومی دولت سے ہاتھ صاف کرنے اور غبن کے الزمات کے تحت فردم جرم تیار کی گئی ہے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں