انٹرنیٹ پر اسرائیل مخالف مواد کے ازالے کے لیے یونٹ کا قیام

انٹرنیٹ پر اسرائیل مخالف مواد کے ازالے کے لیے یونٹ کا قیام
israel_youtubeحیفا(العربيہ) اسرائیل میں ایک انتہا پسند تنظیم نے انٹرنیٹ پر صہیونی ریاست مخالف تحریروں اور آڈیو ویڈیو مواد کے ازالے کے لیے “یو ٹیوب کمانڈوز” کے نام سے ایک یونٹ تشکیل دیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق “یسرائیل چیلی” کے نام سے سرگرم تنظیم طویل عرصے سے سائبر اسپیس کی دنیا میں اسرائیل کے خلاف شائع ہونے والے مضامین اور دیگر مواد کو ہٹانے کے لیے کوشاں تھی۔ اب اس نے منظم انداز میں اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے “یو ٹیوب کمانڈوز” کےنام سے گروپ تشکیل دیا ہے۔
اسرائیلی انتہا پسندوں کے قریب سمجھے جانے والے ایک نیوز پورٹل “کیکار ھشابات” نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ “یسرائیل چیلی” کے زیر اہتمام قائم گروپ نہ صرف اسرائیلی حکومت، یہودیوں، صہیونی تحریک اور اسرائیلی فوج کے خلاف انٹرنیٹ پرموجود مواد ہٹانے کا کام کرے گا بلکہ دنیا بھر میں یہودیوں کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے مثبت تحریروں اور آڈیو ویڈیو فلمیں بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق تنظیم نے اپنے کام کو منظم اور فعال بنانے کے لیے یہودی عوام کو بھی تعاون کی پیش کش کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ تمام شہری جو اسرائیل مخالف مواد ہٹانے کے حامی ہیں اگے بڑھیں اور منفی مواد کی جگہ اسرائیل کی حمایت میں مثبت مواد ، مضامین، آڈیو اور ویڈیو پیش کریں۔
یسرائیل چیلی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام شہری جو اسرائیل کو منفی پروپیگنڈے سے بچانا اور اس کی مثبت تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں وہ آگے بڑھیں اور ہماے کام میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
خیال رہے کہ “یسرائیل چیلی” تنظیم اسرائیل میں ان انتہا پسندو گروپوں میں شامل ہے جو اسرائیل کےخلاف ہونے والی عالمی سطح پر وپیگنڈے کی توڑ میں مصروف ہیں۔ ان میں ایک دوسرا گروپ “بیچا ع موومنٹ” بھی سر فہرست ہے۔ یہ تنظیمیں اسرائیل میں قدامت پسند یہودی طبقے “حریدیم” کی نمائندہ سمجھی جاتی ہیں۔ یوٹیوب اور سماجی رابطے کی بین الاقوامی ویب سائیٹس پر ان تنظیموں کی فعال سرگرمیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
یہ ادارے عرصہ دراز سے سائبر اسپیس میں اسرائیل کےخلاف ہونے والی سرگرمیوں کے توڑ اور یو ٹیوب پر اسرائیل کی حمایت میں مواد کی اشاعت میں مگن ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں