غزہ:صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی؛ایک دن میں 08 فلسطینی شہید،24 زخمی

غزہ:صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی؛ایک دن میں 08 فلسطینی شہید،24 زخمی
gaza-shahidغزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج نے جارحیت کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے. اطلاعات کےمطابق بدھ کو علی الصباح قابض فوج نے جہاداسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر بمباری کی جس کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں. جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر کل آٹھ فلسطینی شہید اور 24 زخمی ہو گئے ہیں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کےجنگی طیاروں نےبدھ کو علی الصبح شجاعیہ کے مقام پر شاہرہ منصورہ پر القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر بمباری کی ،جس کے نتیجے میں بریگیڈ کے کم سے کم دو ارکان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
القدس بریگیڈ نے اپنے دو کارکنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے.
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج نے غزہ کے زرعی علاقے زیتون پر بھی بمباری کی  ہے تاہم وہاں سے کسی قسم کےجانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی تاہم عینی شاہدین کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی ایک عمارت کی جانب ایمبولینسیں جاتی دکھائی دی ہیں.
منگل کو قابض فوج نے زیتون کے علاقے میں جامع مسجد شیخ عبدالعزیز الرنتیسی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم ازکم چار فلسطینی شہید اور دیگر چار زخمی ہو گئے تھے. قبل ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب قابض فوج کے جنگی طیاروں کے ذریعے القسام بریگیڈ، القدس بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر بمباری کی گئی جس میں کم ازکم چار شہری شہید اور 18 زخمی ہو گئے تھے.
تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ مزاحمتی تنظیموں کے ارکان بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی  اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں