یمن،حکومت مخالف مظاہروں میں سینئرفوجی افسران بھی شامل ہوگئے

یمن،حکومت مخالف مظاہروں میں سینئرفوجی افسران بھی شامل ہوگئے
yemen_002صنعاء(آئی این پی) یمن میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں سینئر فوجی افسران بھی شامل ، تازہ جھڑپوں میں 20افراد ہلاک ہو گئے۔
پیر کو برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاءمیں یمنی طلباءاور طالبات کی جانب سے جاری مظاہرے میں سینئرفوجی افسر جنرل علی محسن 2ساتھیوں سمیت شامل ہو گئے جبکہ شام میں یمن کے سفیر عبدالوہاب اور یمن کے شہرعدن کے گورنر بھی احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

یمن کے فوجی جنرل علی محسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج ملک میں پرامن تبدیلی کیلئے حکومت مخالفین کی پرامن حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اس سلسلے میں فوج حالات بہتربنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
جنرل علی محسن کے ساتھ اکثرفوجی افسران حکومت مخالفین کے ساتھ شامل ہوگئے ۔ دارالحکومت صنعاءمیں فوجی ٹینک اور گاڑیاں مظاہرین کے تحفظ کیلئے جمع ہوگئیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے شمال میں جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔
ادھرصدر علی عبد اللہ صالح نے اپنی تمام کابینہ کو برخاست کر دیا ہے۔یمن کے صدر کی طرف سے کابینہ کو برخاست کا اعلان اس وقت کیا گیا جب ہزار وں افراد سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی نمازِ جنازہ کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں