غزہ پر صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری،18 فلسطینی شدید زخمی

غزہ پر صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری،18 فلسطینی شدید زخمی
gaza_new_bombing_2غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) قابض صہیونی فوج نے فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی پر تازہ بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کم ازکم 18 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں. زخمیوں میں کئی بچے اور خواتین  بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے پیرکی شام سے غزہ کے مختلف مقامات پربمباری کا سلسلہ شروع کیا جو رات گئے تک جاری رہا.
فلسطینی میڈیکل وایمرجنسی سروسزکے ترجمان ادھم ابوسلمیہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے رات گئے غزہ کی پٹی کے وسطی شہر خان یونس میں متعدد اہداف پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے اور دیگراملاک کو بھی نقصان پہنچا ہے.
ترجمان نے مطابق رات گئے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوئے ہیں ،جنہیں غزہ کے الشفاء اور بیت لاھیا میں کمال عدوان اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے.
خان یونس سے ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ صہیونی فوج کی طرف سےان کے مکان پر پمفلٹ گرائے گئے جن میں کہا گیا کہ مکان کو فوری طورپر خالی کر دیا جائےکیونکہ کچھ ہی دیر میں اس مکان پر بمباری ہونے والی ہے. اس کے بعد انہوں نےگھر کا سامان باہرنکالنا شروع ہی کیا تھا کہ قابض فوج کے جنگی طیارے آئے اور انہوں نے بمباری شروع کر دی.
صہیونی فوج کی  بمباری سے خان یونس میں جامعہ مسجد عبدالرحمان الضرار کوشدید نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر عمارتوں بھی تباہ ہوئی ہیں.
ادھر مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے شمال مشرق میں “التوام” کے مقام پر علاقے کی واحد ڈسپنسری پرگولہ باری کر کے اسے تباہ کر دیا ہے. خیال رہے کہ تباہ کی جانے والی ڈسپنسری اس علاقے کی 10 ہزارکی آبادی کی یہ واحد ڈسپنسری تھی جہاں سے شہری ضروری ادویات حاصل کرتے تھے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں