غزہ جانے لے لئے تیار ہوں، محمود عباس

غزہ جانے لے لئے تیار ہوں، محمود عباس
mahmoud_abbasرام الله(ايجنسياں) فلسطینی صدر محمود عباس نے بدھ کے روز کہا کہ وہ حماس اور فتح تحریک کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لئے غزہ جانے پر تیار ہیں۔

گزشتہ روز غزہ میں حماس اور الفتح کے درمیان مفاہمت پر زور دینے کے لیے ایک بڑا جلوس نکالا گیا تھا، جس میں دَس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شریک ہوئے تھے۔ ایک دوسرے کی حریف فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح نے جون 2007 ء میں شدید لڑائی کے بعد علیٰحدہ حکومتیں قائم کر لی تھیں۔
الفتح فلسطینی مغربی کنارے پر برسراقتدار ہے جبکہ حماس غزہ میں اپنی حکومت قائم رکھے ہوئے ہے۔ دونوں فلسطینی تنظیموں کو یکجا کرنے کی تمام تر کوششیں ابھی تک ناکام رہی ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپنی نشری تقریر میں واضح کیا ہے کہ وہ اگلے صدارتی الیکشن میں امیدوار نہیں بنیں گے۔ انہوں نے اگلے چھ ماہ کے دوران نئے الیکشن کا بھی اعلان کیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں