امریکہ کے دو تہائی لوگوں کی افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت

امریکہ کے دو تہائی لوگوں کی افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے دوتہائی کے قریب لوگوں نے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی مخاeeuu_armyلفت کرتے ہوئے اوباما حکومت کو رائے دی ہے کہ وہ فوری طورپر زیادہ سے زیادہ فوج افغانستان سے نکال لے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے مشترکہ سروے میں 64فیصدلوگوں نے افغان جنگ جاری رکھنے کی مخالفت کی۔
سروے کے دوران 39فیصد افراد نے کہاکہ ہماری آراء کے باوجود توقع نہیں کہ حکومت زیادہ تعداد میں فوجی افغانستان سے نکالے مبصرین کا کہناہے کہ اس قسم کے سروے کے بعد اوباما حکومت کیلئے 2012ء کے انتخابات سیاسی چیلنج بن سکتے ہیں سروے کے مطابق 80 فیصد کے قریب لوگوں نے کہاکہ صدراوباما کو چاہئے کہ وہ ان گرمیوں میں افغانستان سے زیادہ سے زیادہ فوج نکال لے یہ سروے دس سے تیرہ مارچ کے دوران کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد سے رائے لی گئی سروے کے دوران صداوباما کی سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے کارکردگی پر بھی سوال کیاگیا جس پر45 فیصد افراد نے ان کی پالیسیوں کی توثیق اور44فیصد نے مخالفت کی ۔
سروے کے دوران دس میں سے چھ امریکیوں نے لیبیا پر نو فلائی زون قائم کرنے میں امریکہ کی حمایت کی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں