کراچی،فائرنگ کے واقعات میں کل سے ابتک18افراد قتل

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں کل سے ابتک18افراد قتل
karachi1کراچی(ايجنسياں) صدر مملکت کی کراچی میں موجودگی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جاری دہشت گردی کے واقعات میں سیاسی مذہبیجماعتوں کے کارکنوں سمیت 18 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں،جس کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں معمولات زندگی تاحال متاثر ہیں۔

لیاقت آباد کے علاقے میں جھنڈا چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع موٹر مکینک کے ورکشاپ پرگاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ورکشاپ میں کام کرنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے،عیدگاہ کے علاقے میں پرانا حاجی کیمپ کے قریب بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔
گذشتہ روز بھی کراچی کے مصروف علاقے کھاردار میں ا یک سیاسی جماعت کے کارکن خرم کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا،واقعے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ ہوئی جس سے کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے ایک مقامی تنظیم کے دفتر، ایک بس، ٹرک اور رکشے کو آگ لگا دی۔
گلستان جوہر کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن، 12 سالہ بچہ،اور دو نوجوانواں سمیت چا رافراد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ،گارڈن، ملیرمیمن گوٹھ اور سپر ہائی وے سے بھی چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،،جبکہ عزیز آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک ہلاک ہوا،ا سکے علاوہ سعید آباد،،کیماڑی،قائد آباد،انچولی سوسائٹی ، کھارادر ابوالحسن اصفہانی روڈاور لیاری میں فائرنگ سے 18افراد زخمی بھی ہوئے۔
گذشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے،اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعیناتی کے باوجود ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں